نشئیو ں کی  بائیومیٹرک ،محکمہ صحت اور نادرا کے درمیان تاریخی معاہدہ  

Mar 08, 2023


 راولپنڈی (جنرل رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب اور نادرا کے درمیان اور نشہ کے عادی مریضوں کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کے حوالہ سے انتہائی اہم اورتاریخی معاہدہ طے پاگیا،محکمہ صحت پنجاب اور نادراکے درمیان معاہدہ کی تقریب محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں منعقدہوئی۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان نے دستخط کے بعد ڈی جی نادرا ثقلین کے ساتھ معاہدہ کی یادداشت کا تبادلہ کیا،نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا  انتہائی اہم معاہدہ پر محکمہ صحت اور نادرا کو مبارکباد دیتا ہوں۔ معاہدہ کے تحت نامعلوم لاشوں کی شناخت میں آسانی ہوگی معاہدہ کے تحت پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں، ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں نادرا کی مدد سے آن لائن ڈیش بورڈ بنایا جائے گا، معاہدہ کے تحت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے unattended اور نشہ کے عادی مریضوں کی اینٹری نادرا کے ڈیش بورڈ پر کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں