فرح گوگی کے وارنٹ جاری کرنے پر افسروں کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست 

`


لاہور (خبر نگار) منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے پر ایف آئی اے افسران کے خلاف کارروائی کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست دے دی گئی۔ درخواست فرحت شہزادی کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے میں اٹھائیس فروری کو مقدمہ درج ہوا۔ دو مارچ کو وارنٹ گرفتاری جاری کروا لیے گئے۔ ایف آئی اے نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ مجسٹریٹ سے وارنٹ گرفتاری لینا غیر قانونی ہے۔ لہذا ڈی جی ایف آئی اے اختیار سے تجاوز کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کریں اور وارنٹ کی درخواست  واپس لینے کا حکم دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...