تائیوان ہمارا مسئلہ،امریکہ مداخلت بند کرے ورنہ تصادم ہوسکتا ہے:چین


بیجنگ (اے پی پی+ نیٹ نیوز) چینی وزیر خارجہ چن کینگ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین ایک تنازعہ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگر امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہوسکتا ہے۔ پریس کانفرس  کرتے ہوئے  کہا امریکہ ایک صحت مندانہ مقابلے کے بجائے چین کے خلاف کینے اور بغض سے بھری مہم چلارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کا باعث امریکا ہے۔ امریکا کی جانب سے تنازعہ کو بڑھاوا دینے کی مذموم کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ چین کے متعلق امریکا کے خیالات مسخ شدہ ہیں اور وہ چین کو ایک بڑا حریف اور چیلنج سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتا ہے لیکن خود قانون پر عمل نہیں کرتا، اس کو درست عمل نہیں کہا جاسکتا۔کسی بھی ملک کو تائیوان کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔ تائیوان  امریکا کا مسئلہ نہیں چین کا مسئلہ ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ  چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے جس میں امریکا  سیاسی مداخلت کرر ہا ہے اور یہ چین امریکا تعلقات کے  درمیان  پہلی سرخ لکیر  ہے جسے امریکا کو عبور نہیں کرنا چاہئے ۔ امریکا کو تائیوان  کے بارے میں سوال اٹھانے  سے پہلے ون چائنا اصول کی طرف واپس آنا چاہئے۔ روس کے ساتھ  تعلقات  کسی  بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں  ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو اتحاد میں رہنا چاہیے اور تصادم اور تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...