گوجرانوالہ: عدم حاضری پر مریم نواز جلسہ آرگنائزر کو دوبارہ نوٹس


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے مریم نواز اور جلسہ آرگنائزر کو حاضر نہ ہونے پر آئندہ پیشی 14مارچ کیلئے دوبارہ طلبی نوٹس جاری کر دئیے۔ جبکہ ایس پی کمپلینٹ کو فریقین کو سننے کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مرزا محمد اعظم کی عدالت میں طلبی کے باوجود مریم نواز اور جلسہ آرگنائزر میں سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا اور پولیس کی جانب سے متعلقہ تھانے کی رپورٹ بھی جمع کروائی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...