ڈاکے، چوریاں، کرکٹر  محمد حفیظ سمیت متعدد شہری لٹ گئے 


لاہور (نامہ نگار+ سپورٹس رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران کرکٹر محمد حفیظ سمیت متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈیفنس اے  میںچوروں نے مشہور کرکٹر محمد حفیظ کے گھر میں گھس کر الماریوں کے تالے توڑ کر 20ہزار ڈالر، 4ہزار پاؤنڈ، 3ہزار یورو اور 5ہزار درہم چوری کر لئے۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں فخر حسین کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 16لاکھ ، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اسلام پورہ  میں نوید اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 22ہزار، زیورات اور موبائل فون، سمن آباد میں یعقوب سے گن پوائنٹ پر 50ہزار اور موبائل فون، داتا دربار میںطلعت سے گن پوائنٹ پر 70ہزار اور موبائل فون، گلشن اقبال  میں انوار سے گن پوائنٹ پر 40ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں عاطف سے گن پوائنٹ پر 12ہزار اور موبائل فون، نواں کوٹ میں پرویز سے گن پوائنٹ پر 10ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے رائیونڈ سٹی میں آفتاب کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 5ہزار کے کپڑے،  مانگا منڈی، شادمان اور جوہر ٹاؤن سے3 کاریں، شاہدرہ اور ہنجروال سے2 رکشے جبکہ قلعہ گجر سنگھ، اقبال ٹاؤن، نولکھا، اسلام پورہ، راوی روڈ، مناواں، کوٹ لکھپت، سبزہ زار اور نشتر کالونی  سے9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...