امریکہ‘ عالمی برادری یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے سے روکے: فلسطین


مقبوضہ بیت المقدس (نیٹ نیوز) فلسطین نے خبردار کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی اپیل خطرناک ہے۔ فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی اپیل کی گئی ہے جو خطرناک ہے۔ اسرائیل کی حکومت اس طرح کی کارروائیوں کی براہ راست ذمہ دار اور سرپرست ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے امریکا اور عالمی برادری یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے سے روکیں۔ دوسری جانب یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں پر حملے کیے۔ ان کے گھروں پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا۔ یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 6 فلسطینی زخمی ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...