لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں سے نمٹنے کیلئے بل پیش کر دیا گیا. ہوم سیکرٹری سویلا بریور مین نے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا سویلا بریور مین نے بتایا کہ چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ پہنچنے والوں کو فوری طور پر دوسرے ممالک بھیجا جائے گا۔ غیر قانونی افراد کو 28 روز تک بغیر ضمانت حراست میں رکھا جا سکے گا۔ 18 برس سے کم اور طبی طور پر پرواز کئے نااہل افراد اپیل کر سکیں گے۔ چھوٹی کشتیوں کو روکنے کیلئے 700 نیا عملہ بھرتی کیا جائے گا۔ سمگلرز گینگز سے نمٹنے کیلئے این سی اے کی فنڈنگ ڈبل کی جائے گی۔