واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں اسکول کی طالبات کو زہر دینے کے نئے واقعات کی تحقیقات کے لیے اسلامی جمہوریہ میں اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے ذریعے کی جانی چاہیے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایرانی اسکول کی طالبات کو گذشتہ چند مہینوں کے دوران زہر دئیے جانے کو ایک ناقابل معافی جرم قرار دیا جس کی سزا پہلے سے طے شدہ ثابت ہونے پر سزائے موت دی جانی چاہیے۔سرکاری ٹیلی ویژن نے خامنہ ای کے حوالے سے کہا کہ حکام کو اسکول کی طالبات کو زہر دینے کے معاملے کی سنجیدگی سے پیروی کرنی چاہیے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ اگرزہر خورانی کا تعلق مظاہروں میں شرکت سے ہے، تو یہ تحقیقات اقوام متحدہ کے ایران پر آزاد بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن کے دائرہ اختیارمیں ہونا چاہیے ہے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ایک قابل اعتماد، آزاد تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔