لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے گریڈ 21 کے افسر محمد مالک بھلا کو چیئرمین وزیراعلی پنجاب انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں گریڈ 20کے افسر ڈاکٹر واصف خورشید کو سیکرٹری محکمہ انہار کا اضافی چارج سونپ دیا گیا،ڈاکٹر واصف خورشید سیکرٹری محکمہ زراعت فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔