راولپنڈی میں مسلم لیگی قائدین کے اختلافات ختم کرنے کیلئے جرگہ کی تجویز

Mar 08, 2023


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنمائوں کے درمیان فاصلوں اوربڑی تعداد میں پرانے کارکنوں کو نظر انداز کرنے کی شکایات کے حل کیلئے جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر سرگرمیاں تیز ہوگئیں مقامی رہنمائوں اور دیرینہ کارکنوں کی ناراضگیوں کی بازگشت چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کی زیر صدارت میٹنگ میں بھی سنائی دی راولپنڈی شہر میں NA 60 اورNA 62 میں کامیابی کیلئے حلقہPP 16 کی سات یونین کونسلیں کلیدی حییثت اختیار کر گئی ہیں مسلم لیگی رہنماء چوہدری انعام ظفر نے عام انتخابات سے قبل راولپنڈی شہر میں ناراضگیوں اور دوریوں کو ختم کرانے کیلئے سینئر پارٹی رہنمائوں شاہد خاقان عباسی ،سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان اور ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد سے اپناکلیدی کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جس کیلئے وہ گرینڈ جرگہ منعقد کریں گے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن راولپنڈی شہر اور کینٹ میں اپنی سیاسی صف بندی سے قبل کارکن کو عزت دو کی پالیسی اپنائے گی تو نہ صرف ووٹ بینک میں فرق آئے گابلکہPP 16 میں ن لیگ کا انتخابی رزلٹ بھی 2013 ء اور2018 ء کے انتخابی نتائج سے مختلف ہوگا۔  

مزیدخبریں