اٹلی  کشتی حادثہ: 7 پاکستانیوں کی نعشیں گجرات منتقل، گھروں میں کہرام 


لاہور (نیٹ نیوز) الٹی کشتی حادثے مں جاں بحق سات پاکستانیوں کی نعشیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔ تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئی ہیں، جن میں ایک نعش خاتون کی بھی شامل ہے۔ جدہ سے سعودی ائرلائنز کے ذریعے لائی گئیں، جنہیں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے نمائندے نے وصول کیا اور ورثاء کے حوالے کیں حکام نے بتایا تمام نعشیں گجرات ڈویژن روانہ کر دی گئی ہیں۔ بھوجپور کے 22 سالہ محمد علی خواجگان کے 23 سالہ محمد اویس، ساروکی کے 30 سالہ کانسٹیبل محمد توقیر سرائے عالمگیر کے 37 سالہ انصر فاروق کی نعشیں شامل ہیں۔ چاروں نوجوان ایجنٹوں کے ذریعے دبئی سے لیبیا روانہ ہوئے۔ نوجوانوں کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ حادثے میں گجرات کے سات نوجوان شامل تھے جن میں سے چار کی نعشیں واپس پہنچ گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن