مہنگائی، لاقانونیت عورت کے سلگتے مسائل ہیں، خواتین جماعت اسلامی 

Mar 08, 2023


لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی لاقانونیت او رطبقاتی کشمکش پاکستانی عورت کے سلگتے مسائل ہیں، اسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا ضامن ہے ،اس کی تعلیمات کے مطابق معاشرے میں حقوق و فرائض کے توازن کو قائم رکھنا مضبوط خاندان کی بنیاد ہے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمنیہ سعید ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا اطارق صدر وسطی پنجاب رابیعہ طارق امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی صدر لاہور عظمیٰ عمران نے کہا کہ پاکستانی عورت کو درپیش مسائل میں مہنگائی میں سرفہرست ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا براہ راست اثر عورت کے گھریلو بجٹ پر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں