طب یونانی میں صحتمند افراد کی صحت کو قائم رکھا جاتا ہے، ضیاحیدر رضوی


لاہور (نیوز رپورٹر) حمایت اسلام طبیہ کالج میں حجامہ کے موضوع پر نیشنل سمپوزیم منعقد ہوا، جس میں ماہرین طب نے کپنگ تھراپی اینڈ کنسلٹیشن پر مقالات اور لیکچرز پیش کئے ۔ انجمن حمایت اسلام کے صدر ضیا حیدر رضوی نے کہاکہ حکیم عزیز الرحمن جگرانوی کی نگرانی میں طبیہ کالج میں تحقیقی تعلیم کا فروغ ہو رہا ہے۔ ایسٹرن میڈیسن کو میڈیکل سائنس سے مربوط کر کے طب اور صحت کے شعبے میں مثالی ترقی ممکن ہو گئی ہے۔ حکیم محمد احمد سلیمی نے کہا کہ جلد ہی حجامہ کے علاوہ فصد، لیچ تھیراپی اور ترکیہ حمام کے موضوعات پر بھی سیمینارز کا انعقاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طبِ یونانی میں علاج بالغذا، علاج بالادویہ، علاج بالتدبیر اور علاج بالید کے ذریعے صحتمند افراد کی صحت کو قائم رکھا جاتا ہے، جبکہ بیماروں کی صحت بحال کی جاتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن