اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ ثاقب نثار کو اپنے بچوں کی فکر ہے لیکن پاکستان کا مستقبل دا ئوپر لگا دیا۔ جسٹس (ر)ثاقب نثار کے واٹس ایپ ہیک ہونے پر ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا کہ ثاقب نثار کا واٹس ایپ نہیں کردار ہیک ہوا ہے ،ثاقب نثار کے دعوؤں میں کردار میں تضاد ، معلوم نہیں ایسے لوگ کیسے اتنے بڑے عہدوں پر پہنچ کر ان عہدوں کی تذلیل کا باعث بن جاتے ہیں ۔