اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے کہ فرح گوگی اور کپتان،لوٹ کے کھاگئے، عمران نیازی تاحال عدالت میں پیش نہیں ہوئے عمران نیازی کو عدالتی کارروائی کا حصہ بننا چاہیے اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم کی تعمیل کرانے کی کوشش کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑنے کہا ہے کہ عمران خان ہر پیشی پر عدالتوں میں وکیل تبدیل کرتے ہیںعمران نیازی گرفتاری کے شدید ڈر اور خوف کا شکار ہیںعمران خان سمجھتے ہیں کہ توشہ خان کا کیس معمولی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکنیکل منی لانڈرنگ کی گئی چارٹرڈ طیارے پر جانیوالے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرتے رہے توشہ خانہ تحائف کی فروخت کیلئے جعلی رسیدیں بنانے کا جرم بھی کیا گیاخادم الحرمین الشریفین کی طرف سے ملنے والا تحفہ فروخت کرنا شرمندگی کا باعث ہے توشہ خانہ کے تصویری ثبوت پر اہلکاروں کی شدید سرزنش کی گئی فرح گوگی کو 2019میں ایمنسٹی سکیم کے تحت 32کروڑ روپے معاف کرائے،عطاتارڑاربوں روپے کی چوریوں کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے،عطا اللہ تارڑمسلم لیگ کے رہنما بیٹیوں اور بہنوں کیساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے،عطاتارڑنے کہا کہ عدالت اب جو تاریخ دیگی ،کوشش ہوگی کہ عمران خان کو عدالت پیش کیا جائے ۔
عمران تاحال عدالت میں پیش نہیں ہوئے:عطاتارڑ
Mar 08, 2023