توشہ خان ٹرائل، عمران خان پیش نہیں ہو رہے:محسن  رانجھا


اسلام آباد(وقائع نگار)محسن شاہ نواز رانجھانے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ توشہ خان ٹرائل چل رہا ہے پانچ ماہ ہو گئے عمران خان پیش نہیں ہو رہے، پاکستان کے عدالتی نظام میں ایسی سہولت کسی سائل کو حاصل نہیں جو عمران خان کو ہے،عمران خان عدالتی نظام اور اوقات کار کا مذاق بناتا ہے،نواز شریف آٹھ بجے عدالت میں پیش ہوتے تھے،پاکستان کے آئین اور قانون کا ماننے والا شخص نواز شریف ہے، پاکستانی سیاست میں اہم  نوعیت کا کیس ہے سکی نظرین اس کیس پر ہیں، ایس پی صاحب عدالتی نظام کا مذاق بنا رہے ہیں، ایس پی وہاں جاتے ہیں اور  میڈیا کا تماشا ہوتا ہے اور واپس آ جاتے ہیں،دیگر ملزمان  اگر عمران خان جیسا رویہ اپنا لیں تو عدالتیں بند ہو جائیں گی، جو سہولت عدالتی نظام میں عمران خان کو میسر ہے وہ سب سائلین کو میسر ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن