خواتین کو اقتصادی دھارے میں شامل کرنا ضروری ہے:سپیکر قومی اسمبلی

Mar 08, 2023


  اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کو اقتصادی دھارے میں شامل کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔انہوں کہا کہ خواتیں کو ہر شعبے ہائے زندگی میں یکساں مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین زمہ داریوں میں شامل ہونا چاہیے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئیکہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی جانب سے دی گئی سیاسی تربیت اور جدو جہد ہمارے لیے زاد راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو اقتصادی شعبوں میں آگے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام خواتین کو مساوی حقوق اور احترام دیتا ہے اور صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں