کراچی /اسلام آباد (این این آئی)نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو اہم سفری دستاویز کے حصول میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ایک اور مشکل کا بھی سامنا کرنا پڑ ا ۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باعث پاسپورٹ کی ڈیلیوری دگنے سے زائد دورانیے کی تاخیرکا شکار ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق نارمل اور ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹ کی فراہمی کی مدت 10 روز سے ایک ماہ کردی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کو پاسپورٹ کارروائی کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا ، پیغامات کا سلسلہ متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے مطابق ادائیگی نہ ہونے کے باعث ایک ماہ سے معطل ہے۔