محکمہ خوراک نے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ سے گندم کی سرکاری خریداری کا ہدف کم کر دیا


فیروزوالہ( نامہ نگار) محکمہ خوراک نے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ سے گندم کی سرکاری خریداری کا ہدف پچھلے سال کی نسبت کم کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے سال محکمہ خوراک نے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ سے گندم کی سرکاری خریداری کا ہدف ایک لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا تھا جو بعداذاں بڑھا کر ایک لاکھ 71 ہزار میٹرک ٹن کر دیا گیا۔ اس سال اس ضلع سے گندم کی خریداری کا حدف ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے ضلع شیخوپورہ میں 14 مراکز خریداری گندم بنائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...