فیروزوالہ( نامہ نگار) اپنے پانچ بچوں کی تاریخ پیدائش غلط درج کروانے والے شخص کو اس کی طلاق یافتہ بیوی نے جیل پہنچا دیا ملزم الیاس کی شادی خاتون شہناز اصغر سے 7 دسمبر 2003ء کو ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں پانچ بچے ہوئے بعداذاں الیاس نے شہناز کو طلاق دے کر دوسری شادی کر لی اور اپنے پانچوں بچوں کی پیدائش کی غلط تاریخیں سیکرٹری یونین کونسل سے ملی بھگت کر کے یونین کونسل قلعہ ستار شاہ میں اندراج کرا دیں ملزم نے اپنی بڑی بیٹی رمشاء الیاس کی تاریخ پیدائش 10 اگست 2002ء درج کرائی جبکہ اس کے نکاح کی تاریخ اس سے 9 ماہ بعد کی تھی اس طرح اس نے دیگر چار بچوں علی شیر ریحان الیاس زرتاش الیاس اور زرتار الیاس کی تاریخ پیدائش بھی غلط درج کرائی ۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے شہناز اصغر کی درخواست پر الیاس اور سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج کر کے اس کی تفتیش محکمہ اینٹی کرپشن کے سپرد کر دی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا ہے۔
بچوں کی غلط تاریخ پیدائش‘طلاق یافتہ بیوی نے سابق شوہر کو جیل پہنچا دیا
Mar 08, 2023