لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس اور اخوت فاؤنڈیشن کے درمیان ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی مدد اور تحفظ ‘ مشترکہ اقدامات کیلئے ایم او یو سائن ہوگیا ہے۔ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے ہونے والے اقدامات میں دونوں ادارے ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کریں گے جبکہ بے گھر، بے سہارا اور ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار بچوں اور سپیشل افرادکی مشکلات میں ازالے کیلئے بھی مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کی قیادت میں اْخوت فاؤنڈیشن کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کے دوران اْخوت اور پنجاب پولیس نے ایم او یو سائن کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خصوصی کوٹے پر ٹرانسجینڈر افراد کو ملازمتوں میں ترجیح دی جائیگی۔انہوںنے فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور ذہنی و جسمانی معذوری، ڈپریشن اور دماغی امراض کے شکار سپیشل افراد اور بچوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔