’’حیوانیات کے ابھرتے ہوئے سائنسی رجحانات‘‘ کے موضوع پر کانفرنس 


لاہور( سپیشل رپورٹر)یو نیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور ذوالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈو یژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کے زیر اہتمام  ’’حیوانیات کے ابھرتے ہوئے سائنسی رجحانات‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہء امتیاز) نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن جبکہ ڈاکٹر سکندر حیات ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے بطور معزز مہمان شرکت کی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے دو سو سے زائد محققین،سکالرز اور پیشہ ور افراد نے شرکت کی جو کہ حیوانیات کے تازہ ترین ابھرتے ہوئے رجحانات پر اپنے علم اور مہارت کا تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمع ہوئے۔ کانفرنس میں قلیدی تقریریں،تحقیقی مکالے،پریزنٹیشنزاور انٹریکٹو سیشنز شامل تھے جن میں جانوروں کے ماحولیات، تحفظ حیاتیات اور جنگلی حیات پر انتظامات اور رویوں کے موضوعات زیر بحث آئے۔ کانفرنس شرکاء نے جدیدعلوم سیکھنے اور تحقیقی نظریات پر تعاون کرنے کے لئے اظہار کیا۔کانفرنس منتظمین، ڈاکٹر عالم سعید،ڈاکٹر شگفتہ عندلیب،ڈاکٹر محمد منشاء ،ڈاکٹر محمد طارق،ڈاکٹر مدثر شہزادو دیگر نے تقریب کے اختتام پر پاکستان اور دنیا بھر میں حیوانیات کے شعبے میں سائنسی تحقیق و ترقی کے لئے اعلیٰ اقدامات کرنے کے لئے امید ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن