پاکستان امریکہ 2روزہ ڈائیلاگ: انتہا پسندی دہشتگردی کیخلاف بہتر تعاون پر اتفاقq


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان امریکہ انسداد دہشتگردی کے دو روزہ ڈائیلاگ ختم ہو گئے۔ امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام نے 6 مارچ کو پاکستانی حکام سے مذاکرات کا آغاز کیا۔ اجلاس کی صدارت کرسٹوفر لینڈ برگ نے کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت حیدر شاہ نے کی۔ ڈائیلاگ سے انسداد دہشتگردی پر بات کرنے کا موقع ملا۔ ڈائیلاگ میں دوطرفہ تعاون کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ انتہا پسندی کی روک تھام اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بہتر تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ دوطرفہ تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔
 امریکہ ڈائیلاگ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...