آمدن سے زائد اثاثے: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع 


لاہور (خبر نگار+ این این آئی) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے عثمان بزدار کے خلاف نیب انکوائری میں عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ تفتیشی کا کیا نتیجہ نکلا،  نیب تفتیشی نے بتایا کہ ملزم عثمان بزدار کو سوالنامہ دے دیا ہے ابھی جواب نہیں آیا، عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ نیب کے سوالنامہ کا جواب 13 مارچ کو جمع کروائیں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ نیب کے روبرو 3 گھنٹے سوالوں کے جواب دئیے، ہم نے عدالتی حکم کی تعمیل کی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جو بھی کام ہو آئین اور قانون کے دائرہ میں ہونا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ہوں، میرا لیڈر جہاں کھڑا کرے گا کھڑا ہو جائوں گا۔ پنجاب کی تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو میرے3 سال7 ماہ کے دور میں ہوئے۔ پنجاب کی تاریخ میںاتنی گڈ گورننس دکھائی۔ شاید ہی دوبارہ ایسا موقع کسی کو مل سکے۔ میں نے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔ کوئی غیر قانونی کام کیا اور نہ کرنے دیا۔ 
عثمان بزدار 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...