اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک کے بڑے تاجروں کے ایک وفد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں تاجروں نے درآمدات اور ایل سیز کے ایشوز کی وجہ سے مینوفیکچرنگ کے مسائل، ڈالر کی قیمت، آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کے باعث برآمدی سیکٹرز کے لئے انرجی کی قیمت سمیت مختلف مراعات کی واپسی، بزنس کی لاگت کے بڑھنے اور معاشی سست روی کے خدشات کو بیان کیا اور اپنی تشویش ظاہر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ سٹاف لیول معاہدہ جلد ہو جائے گا اور بتدریج ملک میں کاروبار کے حالات معمول پر آ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا گیا کہ ان کے تمام مسائل حکومت کے پیش نظر ہیں۔ زرمبادلہ کی کمی کو جلد قابو میں کر لیا جائے گا اور بزنس کو معمول پر لایا جائے گا۔ بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات میں، آئی ایم ایف پروگرام، ملکی حالات اور سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے سوالات بھی دریافت کئے۔ آرمی چیف نے کہا کہ سیاسی قیادت اپنے مسائل خود حل کرے۔
آرمی چیف/ تاجر