ََّلاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 8 کے 23ویں میچ میں پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی۔لاہور قلندرز کی ٹیم 207 رنز کے جواب میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کپتان بابراعظم اور نوجوان صائم ایوب نے ابتداء سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔کپتان بابراعظم 41 گیندوں پر 50 رنز بناسکے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 9، ٹام کیڈمور 36، حسیب اللہ خان 12، عامر جمال 5 جبکہ عظمت عمرزئی اور وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔ شاہین آفریدی نے 4، حارث رؤف، راشد خان اور زمان خان 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور شاویز عرفان 0، فخر زمان 11، عبداللہ شفیق 7 اور سیم بلنگز صفر پر آؤٹ ہوگئے۔حسین طلعت نے اور شاہین شاہ آفریدی نے بالترتیب 63 اور 52 رنز بنائے۔ ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں لیں۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے سے آؤٹ ہوگئی ہیں۔پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز نے 7 میچ کھیل کر 6 جیتے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں۔