لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ ٹھیکیداروں کی لوٹ مار پر احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ پارکنگ ٹھیکیداروں کی پشت پناہی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں سے پارکنگ فیس وصول نہ کی جائے اور مقررہ کردہ ریٹس نمایاں آویزاں کرائے جائیں تاکہ جھگڑے ختم ہو سکیں۔