عورت کی آزادی کے نام پر انتہائی رویئے آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہیں: مقررین 


لاہور (لیڈی رپورٹر)عورت کی آزادی کے نام پر انتہائی رویے بذات خود عورت کا استحصال اور اس کی آزادی کے راستے کی رکاوٹ ہیں ایک طبقہ عورت کیلئے مغربی طرز کی آزادی مانگنا اور دوسرا طبقہ اسے چار دیواری میں قید کر دینا چاہتا ہے یہ دونوں رویے انتہا پسندانہ ہیں اسلام نے امت محمدیہ کو اعتدال والی امت بنایا جو کسی بھی معاملہ میں حد سے  نہیں گزرتی مقررین نے ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ وائس  وائس کے زیر اہتمام یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن