نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نجی تعلیمی درس گاہ جیلانی سکول مہتہ سوجاکے پرنسپل مرزا ناصر محمود مغل انتقال کر گئے متوفی معروف نعت خواں سلامت علی سیالوی اور صداقت علی سیالوی کے قریبی عزیز اور آئی او انس علی مغل کے خالو تھے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی گائوںہتہ سوجا میں سپردخاک کر دیا گیا ان کی وفات پر تاجر رہنما میاں محمد نواز‘ صاحبزادہ ضیاء الدین احمد‘ علامہ محمداکرم الحسینی رضوی‘ سیدقمرالدین شاہ‘ گلزار احمد گجر‘ قاری بابر چشتی‘ طاہر محمود چشتی نے گہرے دکھ اور غم کااظہار کیا ۔