ننکانہ: پولیس کی کارروائی‘ 2 ملزم گرفتار‘ بھاری مقدار میں چرس‘ افیون برآمد

Mar 08, 2023


ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد۔ 25 کلو منشیات سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے مجاہد عباس ملہی کی سربراہی میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ظفر اور عمیر بن یوسف کیخلاف تھانہ صدر ننکانہ میں مقدمات درج کئے گئے۔ ظفر اور عمیر بن یوسف کے قبضہ سے 25 کلو منشیات برآمد ہوئی جسمیں 11 کلو گرام چرس اور 14 کلو گرام افیون شامل ہے۔

مزیدخبریں