آنے والا وقت عمران خان کا ہے : عدنان اسلم


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر عدنان اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عمران خان پر اتنا ظلم کرے جتنا یہ کل برداشت بھی کر لے پاکستان کی تاریخ میں بہت سے ایسے ہی ڈکٹیٹر آئے مگر اس دور میں بھی اس طرح کا ظلم ستم نہیں کیا گیا قائد تحریک انصاف عمران خان کے اوپر 76 کے قریب مقدمہ درج کیے گئے جو ظلم کی انتہا ہے آنے والا وقت عمران خان کا ہے سب ظلم و ستم کرنے والوں کو اچھے سے یاد رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار عدنان اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...