صفدرآباد (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کے زیر اہتمام صفائی مہم واک کا انعقاد کیا گیا ۔واک میں اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد آصف اقبال،چیف آفیسر بلدیہ رانا محمد اسلم ،میونسپل کمیٹی کے عملہ اور انجمن تاجراں کے حاجی محمد اسلم ،عابدریاض چوہدری ،ملک محمد امجد ،محمد افضل ،ملک محمد سلیم ،شیخ عظیم نواز ،نوید فیض صحافیوں چوہدری اللہ دتہ ،سرفراز مغل ،حاجی نثار ،رفیق رحمانی ،سردار چاند ،علی حمزہ ڈوگراور شہریوں نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔تحصیل صفدرآباد میں صفائی آگائی واک شروع کرنے کامقصد ہے کہ شہر کو مزید خوبصورت بنایا جائے ۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ عوام کے تعاون سے شہر میں صفائی نظام کو مزید بہتر بنائے گا ۔