گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے 20مئی سے شروع ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فارم اور امتحانی فیسوں کے شیڈول میں 13مارچ تک توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق امیدوار اب سنگل فیس کیساتھ اپنے داخلہ فارم 13مارچ تک جمع کرواسکیں گے۔