نسلہ ٹاور کیس میں 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد

Mar 08, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان میں سابق ڈائریکٹر ایس بی سی اے صفدر مگسی، ڈائریکٹرڈیزائن ڈپارٹمنٹ فرحان قیصر شامل ہیں۔عدالت نے اینٹی کرپشن حکام اور گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں 25مارچ کو طلب کرلیا۔عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھاکیس میں منظور قادر کاکا سمیت 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ملزمان پر نسلہ ٹاور کو 262 اسکوائر یارڈ اضافی زمین دینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں