حافظ آباد )نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حافظ آباد امتیاز علی بیگ نے صفائی نصف ایمان مہم کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں کا دور ہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے کاموں کو جائزہ لیا۔سی او ایم سی عابد قیوم قاضی اور دیگر افسران بھی انکے ہمر اہ تھے ۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی کی قیادت میں فوارہ چوک سے صگفائی مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک بھی کی گئی ۔ایڈ منسٹریٹر ایم سی امتیاز علی بیگ نے سیم نالہ روڈ، مدینہ کالونی ،مدہریانوالہ روڈ ، پارک روڈاور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔