قلعہ دیدار سنگھ : کوئٹہ،وزیر ستان،افغانی پٹھانوں کی بڑھتی تعدادپر اظہار تشویش

Mar 08, 2023


قلعہ دیدارسنگھ(حسیب آصف پندھیر سے )سرکل قلعہ دیدار سنگھ  کے علاقے میں پراسرار کوئٹہ،وزیر ستان،افغانی پٹھانوں کی بہتات پر عوامی حلقوں کا اظہار تشویش۔افغانستان سے آنے والوں نے شناختی کارڈ بھی حاصل کرلئے،کاروبار اور پراپرٹی کے مالک بن گئے،اعلی سرکاری حکام فوری نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرکل قلعہ دیدار سنگھ کے علاقوں قلعہ دیدار سنگھ،لدھیوالہ وڑائچ اور گردونواح میں کوئٹہ،وزیر ستان،افغانی پٹھانوں کی بہتات نے سیکیورٹی مسائل پر سوالیہ نشان؟ کھڑے کردیئے ہیں۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق سرکل قلعہ دیدار سنگھ اور علاقے میں کوئٹہ،وزیر ستان ،افغانی پٹھان مختلف نوعیت کے کاروبار کررہے ہیں۔جن میں مختلف قسم کے ہوٹل،آسان قسط پر گھریلو سامان،ریڑی بان،تندورمالک،شہر میں پانی سپلائی ،شوزپالش،چا ئے،قہوہ،کوٹ جیکٹ ودیگر شامل ہیں۔اور مذکورہ افغانی پٹھانوں کے پاس بعض اطلاعات کے مطابق شناختی کارڈ کی عدم دستیابی سیکیورٹی بارے سوالیہ نشان؟ہیں ملکی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ مذکورہ افراد بارے چھان بین کی جا ئے۔

مزیدخبریں