عقائد پر قائم رہنے میں ہی نجات ہے:پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل کے امیر اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے گپپکو ٹائون میں سالانہ مصطفائی اجتماع کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقائدپرقائم رہنے میں ہی نجات ہے ۔باطن کی روشنی کیلئے رزقِ حلال اور سچائی کو شعار زندگی بنانا ہو گا، دلوں کی سختی کا موثر علاج ذکرِ الٰہی اور تلاوت قرآن مجید ہے۔ امت اس وقت سامراجی طاقتوں کے شکنجوں میں جکڑی ہوئی ہے اور اس پرتاریکیوں کے خوفناک سائے ہیں ۔ قرآن مجید کی روشنی اور نور کے اجالوںسے ان تاریکیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔موجودہ دور کا المیہ یہ ہے کہ اُمت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے اور اس پر مستزاد یہ ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کیخلاف دن رات سازشوں میں مصروف ہیں ۔جبکہ میر جعفر و میر صادق قسم کے لوگوں نے اسلام سے غداری کر کے مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ مسلمانوں کو اپنے اخلاق و کردار کی اصلاح کرنی چاہیے ، جب تک اپنے باطن کی اصلاح نہیں ہوتی تب تک ہم دوسروں کی اصلاح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

ای پیپر دی نیشن