اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طلبا ءپر زور دیا وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ، ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کےلئے دانشورانہ وسائل،آئی ٹی کا علم اور ہنر کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ وہ کیڈٹ کالج جعفرآباد بلوچستان کے طلباءاور عملے سے گفتگو کرر ہے تھے جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ دریں اثناءصدر عارف علوی نے خصوصی افراد کو کیریئر کونسلنگ فراہم کرنے کی ضرورت پر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے معذوری کی درجہ بندی کے لیے ایک معیاری اور مستقل نظام وضع کیا جانا چاہیے جس سے خصوصی افراد کی ضروریات کی نشاندہی کے علاوہ انہیں مناسب مدد اور خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں معذوری کی درجہ بندی اور شدت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ صدر عارف علوی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام مےں کہا پاکستان عالمی برادری کے ساتھ خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے۔ ہم خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے، ا±نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کرنے اور انہیں ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
عارف علوی
قوموں نے سائنس اور تعلیم پر توجہ دے کر ترقی کی، عارف علوی i
Mar 08, 2023