اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ، ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کےلئے دانشورانہ وسائل،آئی ٹی کا علم اور ہنر کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ایوان صدرمیںکیڈٹ کالج جعفرآباد بلوچستان کے طلبہ اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قوموں نے سائنس اور تعلیم پر توجہ دے کر ترقی کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 22 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ خطے کے ممالک نے پرائمری انرولمنٹ کی شرح تقریباً 100 فیصد حاصل کر لی۔ دریں اثناءصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معذوری کی درجہ بندی اور شدت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خصوصی افراد کو کیریئر کونسلنگ فراہم کرنے کی ضرورت پر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معذوری کی درجہ بندی کے لیے ایک معیاری اور مستقل نظام وضع کیا جانا چاہیے ۔
عارف علوی