راولپنڈی (جنرل رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب اور نادرا کے درمیان اور نشہ کے عادی مریضوں کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کے حوالہ سے انتہائی اہم اورتاریخی معاہدہ طے پاگیا،محکمہ صحت پنجاب اور نادراکے درمیان معاہدہ کی تقریب محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ہوئی،اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاویداکرم،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان،ڈی جی نادرا ثقلین،سپیشل سیکرٹری فاطمہ شیخ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹریونس،ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹرالیاس گوندل،سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈاکٹر سلمان کاظمی و دیگر افسران موجود تھے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان نے دستخط کے بعد ڈی جی نادرا ثقلین کے ساتھ معاہدہ کی یادداشت کا تبادلہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ نامعلوم لاشوں کی شناخت میں آسانی ہوگی اور محکمہ صحت پنجاب اور نادرا کے درمیان معاہدہ کے ذریعے انسانیت کا فائدہ ہوگا۔ ٹیچنگ ہسپتالوں، ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں نادرا کی مدد سے آن لائن ڈیش بورڈ بنایا جائے گا،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کے تحت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے unattended اور نشہ کے عادی مریضوں کی اینٹری نادرا کے ڈیش بورڈ پر کی جائے گی۔
ڈاکٹرجاوید اکرم