کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سینٹر برائے فلانتھراپی (پی سی پی) کی جانب سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کوایک بار پھر 2020-21 اور 2021-22 کے دوران عطیات کے حجم کے لحاظ سے سب سے زیاد ہ کاروباری عطیات دینے والے اداروں میںسے ایک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ 2004 کے بعد سے یہ مسلسل 18 واں سال ہے کہ کمپنی نے کاروباری فیاضی کی اس شاندار روایت کو برقرار رکھا ہے۔پی پی ایل کے جنرل مینیجر شئیرڈ سروسز سید محمود الحسن نے کراچی میں چئیرمین عاکف سعیدسے ایوارڈ وصول کیا۔ تقریب میں کاروباری رہنمائوں اورسول سوسائٹی کے عہدیداروں سمیت دو طرفہ عطیہ دہندگان اور میڈیا شریک تھے ۔پی پی ایل ترقی کے ثمرات پسماندہ آبادیوں کے ساتھ بانٹنے کی اپنی سات دہائیوںپرانی وراثت کو برقراررکھے ہوئے ہے۔کمپنی کے سی ایس آر پروگرام کی رسائی ملک بھر کے دو دراز علاقوں سے لے کر شہرکے مراکز کے مستحق افراد تک ہے تاکہ ان کے معیار ِ زندگی کو بہتر بنایا جاسکے ۔ اس مقصد کے لئے کمپنی تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال، روزگارکے مواقع کی فراہمی ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی ، آفات کے بعد امداد اور بحالی میں ضرورت پر مبنی منصوبوں پر اچھی شہرت کے حامل معروف ترقیاتی اداروںکے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔پی پی ایل کا سی ایس آر بجٹ 2020-21 میں دو ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا جو ایک ریکارڈ ہے۔
پی پی ایل عطیات دینے والا سرفہرست ادارہ بن گیا
Mar 08, 2023