کراچی(کامرس رپورٹر)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی سماجی ذمہ داریوں کی احسن طریقے سے ادائیگی کا اعتراف اقوام متحدہ کے گلوبل کامپیکٹ نیٹ ورک پاکستان ایوارڈ میں کیا گیا۔ کمپنی نے گلوبل کمپیکٹ بزنس سسٹین ایبلیٹی ایوارڈ 2022میں ملٹی نیشنل انٹرپرائز کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اس ضمن میں ایس ڈی جیز پاکستان سمٹ 2023کے موقع پر میری ٹائم انٹی کرپشن نیٹ ورک کے سینئر لیڈ ساو¿تھ ایشیاءJonas Erlandsen نے انڈس موٹر کمپنی کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونی کیشن اینڈ سی ایس آر اور یون این جی سی این پی کے بورڈ کے رکن اسد عبداللہ کو ایوارڈ پیش کیا۔ انڈس موٹرز کمپنی کو یہ اعزاز اس کی سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے پختہ عزم اور عملی سرگرمیوں کے اعتراف میں دیا گیا جو تعلیم، صحت عامہ، غذائی قلت کے خاتمہ، خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، کھیلوں کے فروغ، ماحولیاتی تحفظ اور روڈ سیفٹی کے شعبوں میں انجام دی۔ اس ایوارڈ کے لیے 21کمپنیوں نے تین کٹیگریز میں مقابلہ کیا جن میں ملٹی نیشنل کمپنیاں، لارج نیشنل کمپنیاں اور نیشنل کمپنیاں شامل ہیں۔ ان میں سے 9کمپنیوں نے ہر کٹیگری میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ ”ہم اس اعزاز پر بہت فخر محسوس کررہے ہیں اور جی سی این پی کی آزاد جیوری کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماری خدمات کا اعتراف کیا اور پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ دنیا کا تصور اور ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ ہمیں ماحول کے تحفظ کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھانا ہوگا کیونکہ 2030کا عالمی ایجنڈہ صرف سات سال کے فاصلے پر ہے۔ انہوں نے پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ اور سماجی بہتری کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے کارپوریٹ ادارے اس حوالے سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔ علی اصغر جمالی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نیشنل گلوبل کمپیکٹ کے توثیق کنندہ کی حیثیت سے پائیداری ہماری چار بنیادی ترجیحات میں سے ایک ہے اور انڈس موٹر کمپنی کی سرگرمیاں اور ان کے اثرات پاکستان اور دنیا کو زیادہ محفوظ اور کارگر بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
انڈس موٹرز