ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی ملتان   ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی وہاڑی   ڈاکٹر محمد کاظم خانیوال، ڈاکٹر ظفر عباس مظفرگڑھ سی ای او ہیلتھ تعینات


ملتان (وقائع نگار خصوصی )پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ملتان سمیت مختلف شہروں کے چیف ایگزیکٹو آ فیسرز ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کے تبادلوں کے احکامات جاری دئیے ہیں ملتان میں ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کو سی ای او ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے مظفرگڑھ میں ڈاکٹر ظفر عباس کی تعیناتی کی گئی ہے ڈاکٹر شعیب ا قبال کو ایم ایس شہباز شریف ہسپتال تعینات کیا گیا ہے ملتان میں تعینات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غلام یاسین صابر کو سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی کو سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر ارشد ملک سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ جبکہ ڈاکٹر اقبال ساجد کو سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر خالد نسیم محمو د کو پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے مظفر گڑھ سے ڈاکٹر محمد کاظم بطور سی ای او ہیلتھ خانیوال تعینات کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی کو پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم، جبکہ ڈاکٹر سید سجاد حسین گیلانی بطور سینئر میڈیکل آفیسرڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال تعینات نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
تعینات

ای پیپر دی نیشن