ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)محلہ عبداللہ آباد، محلہ گوہرآباد،حمزہ ٹاون،کشمیرکالونی مجاہدآباد، ریلو ے سٹیشن آبادی تامحلہ پڑی تمام علاقوں میںسو ئی گیس کی فراہمی کاپریشربڑھانے کی خاطرتین ملین کی لاگت سے چارانچ سائزپرمبنی پائپ لائین بچھا نے کے کام کاموقع پرآغازکردیاگیا،افتتاحی تقر یب میںن لیگ کے ضلع صدرحاجی عمرفار وق ،کونسلر بلدیہ شیخ ساجدمحمود، بیرسٹر عقیل ملک،ذیشان صدیق بٹ،عمررشیدبٹ،نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،اورعلاقہ کے عوام نے کثیر ادمیںشرکت کی،حاجی عمرفاروق نے کہاکہ ملک میںجب بھی میا ںنوازشریف کی حکومت آئی،ہرشہر،گاوںدیہات اورمنتشرآبادیوںمیںبسنے والے عوام کوبنیادی سہو لتو ںکی فراہمی کیلئے گراںقدرخدمات انجام دی گئیں ،موجودہ پائپ لائین کی فراہمی کامنصوبہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے علاقہ ٹیکسلاواہ کے علاقوںمیںگیس پریشرکی کمی دورکرنے کیلئے کروڑ و ںروپے کے گرانٹ منظورکی تھی،اوراس منصوبے پرعمل درآمدکاآغازکردیاگیاتھا،جوکہ اب تکمیل کے مراحل میںہے،اب اسکے ثمرات ٹیکسلاشہرکی آبادی میںبسنے والے لوگوںتک پہنچانے کیلئے ہرگلی محلے میںچارانچ سائزوالی نئی پائپ لائن بچھاکر پہنچا ئیںجائینگے،کونسلرشیخ ساجدمحمودنے کہاکہ پی ٹی آئی والے خدمت کے دعوے توبہت کرتے ہیں،مگرمو قع پرسہولتوںکی فراہمی کی آڑمیںلوگوںکوزیادہ پر یشانیوںسے گزاراجاتاہے ،بیرسٹرعقیل نے کہاکہ میا ںنوازشریف اورمیاں شہبا زشریف پاکستان کے اندرعوامی خدمت کاایک رو شن مینارہیں،جس کی ر وشنی کسی طرح بھی مدھم نہیںکی جاسکتی،علاقہ ٹیکسلاواہ کینٹ میںعوامی خدمات کے جتنے روشن مینارن لیگ کے دورحکومت میںقائم کیئے گئے،پی ٹی آئی وا لے اس کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتے ،ذیشان صدیق بٹ نے کہاکہ موجودہ حکومت اتحادی حکومت ہے ،ا ورملک وقوم کومشکلات کے بھنورسے نکالنے کیلئے د ن رات مصروف عمل ہے ،گیس کی سپلائی میںپر یشر بڑھانے کی خاطرجوکر وڑوںر و پے کامنصوبہ دیا گیاہے،یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کاعظیم کارنامہ ہے،اورہم اس پروزیر ا عظم میاںشہبازشریف کے شکرگزارہیں ،انہو ں نے مزیدکہاکہ گیس کی پائپ لائن بچھانے کے بعدگلیوںاوررابطہ سڑکوںکی تعمیر کو بھی ازسرنومکمل کیاجائے گا،اس موقع پرملک نومی ، ملک یاسرگجر،ملک زبیر،ملک عارف جمیل،شیخ سعیدالدین،حاجی عبدالغفورخان،سمیت علاقہ بھرکے لوگ موجودتھے۔