وزارت حج وعمرہ نے رمضان میں عمرہ کی رجسٹریشن کی اجازت دےدی۔

 سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نسک ایپلی کیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے کے امکان کا اعلان کیا۔ وزارت حج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ "رمضان المبارک کے عمرے کے لیے اجازت نامے کا اجراء کھول دیا گیا ہے۔ نسک ایپلی کیشن کے ذریعے بکنگ کرنے کے لیے پہل کریں، تاکہ آپ کا عمرہ آسان اور سہل ہو۔ قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کی درخواست منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ خدمات صرف نسک ایپ تک محدود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن