عمران خان نے کہا ہے کہ جو کچھ یہ نگران حکومت کر رہی ہے وہ قانون کی حکمرانی، ہمارے آئین اورجمہوریت پر ایک حملہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت ہماری طے شدہ ریلی رکوانے کیلئے پوری ڈھٹائی سےسپریم کورٹ کی توہین کی راہ پر چلتے ہوئےکس قانون کے تحت غیرمسلح کارکنان کو پولیس کےذریعےبدترین تشدد کا نشانہ بنارہی ہے؟نگران حکومت کے ذمّے محض انتخابات کا آزادانہ و شفاف انعقاد ہے۔
جو کچھ یہ نگران حکومت کر رہی ہےوہ قانون کی حکمرانی، ہمارے آئین اورجمہوریت پر ایک حملہ ہے۔سب سے بڑھ کر اگر ایک مرتبہ سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیےجائیں تو باقی محض جنگل کا قانون ہی بچتاہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 8, 2023
انہوں نے کہا کہ جو کچھ یہ نگران حکومت کر رہی ہے وہ قانون کی حکمرانی، ہمارے آئین اورجمہوریت پر ایک حملہ ہے، سب سے بڑھ کر اگر ایک مرتبہ سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیےجائیں تو باقی محض جنگل کا قانون ہی بچتا ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ صدر مملکت کی 30 اپریل کی تاریخ پر سپوریم کورٹ کے 5 رکنی بینج نے 90 روز میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ اس انتخاب میں بمشکل 55 روز باقی تھے جب تحریک انصاف نے لاہور میں اپنی انتخابی ریلی کے انعقاد کی تیاری کی۔
سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ نےصدرِمملکت کو تاریخ،جو 30اپریل کی شکل میں انہوں نے دی. کے اعلان کی ہدایت کرتے ہوئے 90 روز میں پنجاب+ پختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا۔اس انتخاب میں بمشکل 55 روز باقی تھے جب تحریک انصاف نے لاہور میں اپنی انتخابی ریلی کے انعقاد کی تیاری کی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 8, 2023