پاکستان جموں و کشمیر تنازعہ بین الاقوامی فورم پر اٹھا رہا ہے: صدر مملکت

صدر مملکتڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر تنازعہ بین الاقوامی فورم پر اٹھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے طلباء کی ملاقات ہوئی .جس میں صدر مملکت نے ملک میں بیماریوں کے بوجھ اور خطرات کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر زور دیا۔ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا شعبہ ِصحت 22 کروڑ سے زائد آبادی کی ضروریات پورا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک میں متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام پر توجہ دینا ہوگی، طلباء کی تجزباتی صلاحیتوں اور آئی ٹی کی مہارتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز  کا زندگی کے ہر پیشے میں وسیع طور پر اطلاق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو 9 لاکھ نرسوں کی ضرورت ہے جبکہ صرف 2 لاکھ نرسیں موجود ہیں.تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں یے، طلباء انسانیت کی خدمت کریں۔صدر مملکت نے حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا  مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے مظالم کو اجاگر کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ظلم و ستم میں ملوث ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر تنازعہ ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن