امریکی صدر ایک بار پھر طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر 80 سالہ جو بائیڈن ایئر فورس ون پر چڑھتے ہوئے ایک بار پھر لڑکھڑا کر گرتے گرتے بچے۔یہ واقعہ امریکی ریاست الاباما میں واقعہ پیش آیا، اتوار کے روز جب وہ سیلما، الاباما سے روانہ ہوئے تو صدارتی ہوائی جہاز میں سوار ہوتے ہوئے انھوں نے سیڑھیوں پر ٹھوکر کھائی۔سیڑھیاں چڑھتے ہوئے یہ تازہ ترین جھٹکا دو ہفتوں سے بھی کم وقت کے بعد پیش آیا ہے، پچھلی بار وہ یورپ کے تین روزہ دورے کے بعد ہوائی جہاز میں سوار ہوتے ہوئے لڑکھڑائے تھے، اس دورے میں یوکرین کے جنگ زدہ دارالحکومت کیف تک جانے اور آنے کے وہ 10 گھنٹے بھی شامل تھے جو انھوں نے ٹرین کی سواری میں گزارے۔

ای پیپر دی نیشن