عمران خان کی جاں بحق کارکن ظلِ شاہ کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا "میں چاہتا ہوں کہ پاکستان بھر کے ہمارے تمام ضلعی صدور اور عہدیداران کل ہمارے شہید کارکن علی بلال کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کریں۔اس سے قبل عمران خان نے علی بلال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارےمکمل طور پر نہتے،جانثار اور پرجوش کارکن علی بلال کو پنجاب پولیس نےشہیدکردیا۔انتخابی ریلی میں شرکت کیلئےآنے والےنہتےکارکنان کیساتھ ایسا وحشیانہ سلوک نہایت شرمناک ہے۔پاکستان اس وقت خون کے پیاسےمجرموں کےچنگل میں ہے۔ہم آئی جی ، سی سی پی او   اور دیگر کیخلاف قتل کے مقدمات درج کروائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن