وجود زن سے ہے تخلیق کائنات میں رنگ عورت کو اللہ تعالی نے کائنات کی سب سے اہم شخصیت بنایا اور اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ آٹھ مارچ امریکہ میں محنت کش خواتین کی یاد میں پوری
دنیا میں منایا جاتا ہے‘ جب محنت کش خواتین نے اپنے
معاوضے کے لیے احتجاج کیا تھا اور ان کے حقوق پامال
ہوئے تھے۔ آج پوری دنیا میں عورتوں کو عزت دی جاتی ہے وسلم اور قرآن پاک نے عورت کو بڑے حقوق دیے۔ عورت کو ماں بنایا اور بہن بیٹی اور بیوی کے رتبے پر فائز کیا۔ ان سب میں سب سے اہم رتبہ ماں کو دیا اور اس کے قدموں تلے جنت عطا کر دی اور عورت کو ہر شرعی اور قانونی لحاظ سے مکمل کر دیا اور اعلی مقام دیا۔
پاکستان کے سیاسی میدان میں عورت کو دیکھا جائے تو سب سے پہلے تحریک آزادی میں محترمہ فاطمہ جناح اور ان کی محنتی اور پرخلوص ساتھی خواتین نظر آتی ہیں۔ پاکستانی سیاست میں محترمہ فاطمہ جناح اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی مثال نہیں ملتی۔ ان دونوں سیاسی خواتین نے جتنا عورتوں کے لیے کام کیا کسی نے نہیں کیا۔ آٹھ مارچ وومن ڈے کے نام سے منسوب ہے۔
آٹھ مارچ امریکہ میں محنت کش خواتین کی یاد میں پوری دنیا میں منایا جاتا ہے‘ جب محنت کش خواتین نے اپنے معاوضے کے لیے احتجاج کیا تھا اور ان کے حقوق پامال ہوئے تھے۔ آج پوری دنیا میں عورتوں کو عزت دی جاتی ہے مگر پاکستان میں ابھی بھی وہ سٹینڈرڈ بحال نہیں ہوا جبکہ پاکستان کی عورتیں بہت محنت کش ہیں اور ایمانداری سے اپنا کام کرتی ہیں۔
آج کل کی بچیاں اعلی تعلیم یافتہ ہیں، ہر طرح کا سیاسی غیر سیاسی شعور رکھتی ہیں۔ وطن سے محبت کرتی ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں جبکہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو وہ مقام نہیں دیا جاتا جس کی وہ مستحق ہوتی ہیں۔
آٹھ مارچ بی پاکستان میں این جی اوز ایک تماشہ کے طور پر مناتی ہیں۔ احتجاج جلوس سیمینار اور اس سے آگے کچھ نہیں۔ مگر اب تماشوں کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ جھوٹ اور مصنوعی کردار اب جلد ختم ہو جائے گا کیونکہ دنیا میں نئی نسل اب سچ کو پسند کرتی ہے۔
پاکستان میں صرف خواتین کے لیے کام ہوا تو پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا مگر افسوس بے نظیر بھٹو کو دونوں ادوار میں مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ مگر وہ پھر بھی مضبوط عورت ثابت ہوئی اور انہوں نے وومن تھانوں کا بندوبست کیا جہاں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل تھا۔ وویمن بینک بنائے وہاں بھی تمام خواتین سٹاف تعینات کیا۔ خواتین جج مقرر کیں اور خواتین کے فیصلے جلد سے جلد کروائے۔ مگر افسوس بے نظیر بھٹو کو دو حکومتوں کی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ خواتین کا آج پاکستان میں وہ مقام نہیں جو ہونا چاہیے۔ نہ وہ معاوضہ ہے جو ان کی محنت کے بدلے ان کو ملنا چاہیے مگر تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جب جب آئی خواتین کے لیے کام ہوا اور ان کو مقام دیا گیا۔
آٹھ مارچ کے حوالے سے میرا یہ پیغام ہے کہ جو خواتین تعلیم یافتہ ہیں ان کو روزگار دیا جائے۔ جو جیلوں میں بند ہیں خواہ سیاسی قیدی ہیں یا غیر سیاسی۔ ان کو فوری طور پر ہا کیا جائے‘ یہی آج کے دن کا تقاضا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت وفاق اور سندھ میں بن گئی ہے۔ ہم وہاں خواتین کے لیے بھرپور کام کریں گے۔